پاکستان
Time 15 دسمبر ، 2021

ویڈیو: جنید صفدر کی بارات کیسے گئی، دلہےکے ساتھ گاڑی میں کون بیٹھا؟

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور عائشہ سیف کی بارات کی تقریب منعقد ہوئی۔

جنید کی شادی کی تقریبات سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز وائرل ہیں اور اب جنید کی بارات لے جانے کے مناظر بھی سوشل میڈیا پر  وائرل ہو  رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں جنید کی بارات لے جانے کے دوران مختلف مناظر کو عکس بند کیا گیا ہے۔

ایک ویڈیو میں بارات لے جانے سے قبل شاندار آتش بازی کے مناظر کو دکھایا گیا ہے جبکہ ایک دوسری ویڈیو میں دلہے کو گاڑی میں والدہ مریم نواز کے ہمراہ بیٹھے شادی کے مقام کے لیے روانہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں مریم نواز کو بھی جنید کے ہمراہ شادی کے مقام تک انٹری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جنید صفدر  شادی پر حسن شہریار  یاسین (ایچ ایس وائی) کی ڈیزائن کردہ آف وائٹ شیروانی اور میچنگ روایتی کُلا پہنے نظر آئے، دوسری جانب مریم نواز نے  شادی کے اس خاص موقع پر معروف ڈیزائنر نومی انصاری کا تیار کردہ سبز رنگ کا جوڑا زیب تن کیا۔

مزید خبریں :