انسٹاگرام صارفین کیلئے خوشخبری ، کمپنی جلد نئی تبدیلی کرنے جارہی ہے

مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام ویڈیو اسٹوریز کے دورانیے میں تبدیلی کرنے جارہا ہے۔ —فوٹو: فائل
مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام ویڈیو اسٹوریز کے دورانیے میں تبدیلی کرنے جارہا ہے۔ —فوٹو: فائل 

مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  ویڈیو اسٹوریز کے دورانیے میں تبدیلی کرنے جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق  انسٹاٖگرام صارفین جلد ہی 60 سیکنڈز سے زیادہ کی  ویڈیو اسٹوری بغیر  کسی تقیسم  کے  اپ لوڈ کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ فی الحال، اگر کوئی صارف 15 سیکنڈز سے زیادہ طویل ویڈیو ریکارڈ یا اپ لوڈ کرتا ہے، تو وہ خود بخود متعدد مختلف اسٹوریز میں تقسیم ہو جاتی ہے۔

تاہم انسٹاگرام جلد ہی اپنے صارفین کو 60 سیکنڈز سے زیادہ کی ویڈیو اسٹوریز اپ لوڈ کرنے کا آپشن فراہم  کرنے والا ہے۔

رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام  نے فی الحال اس فیچر کو چند صارفین کے ذریعے چیک کیا ہے  لیکن امید کی جارہی ہے کہ  جلد ہی تمام صارفین اس تبدیلی سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اس کے علاوہ فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم اسٹوریز کو پوسٹ کرنے کے لیے ایک بہتر انٹرفیس کی بھی آزمائش کررہا ہے  جس سے پوسٹ میں دوسرے اکاؤنٹس کو ٹیگ کرنا اور اپنی لوکیشن (مقام ) کو شامل کرنا آسان ہوجائے گا۔

مزید خبریں :