Time 17 دسمبر ، 2021
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ پر دیگر لوگوں کے میسجز ڈیلیٹ کرنا ہو گا اب ممکن

اس اپ ڈیٹ کے اجراء کے لیے ابھی تک کسی مخصوص تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے— اے ایف پی فوٹو
اس اپ ڈیٹ کے اجراء کے لیے ابھی تک کسی مخصوص تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے— اے ایف پی فوٹو

مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ ایک فیچر اپ ڈیٹ پر کام کر رہا ہے جس سے گروپ ایڈمنز گروپ پر بھیجے گئے کسی بھی پیغام کو سب کے لیے ڈیلیٹ کر سکیں گے.

WABetainfo کی رپورٹ کے مطابق، اس اپ ڈیٹ کے بعد واٹس ایپ کے کسی بھی گروپ میں ایڈمن کے اختیارات رکھنے والے صارفین پیغامات کو سات دن اور آٹھ منٹ کے اندر اندر ڈیلیٹ کر سکیں گے۔

یہ فیچر گروپ ایڈمن کو مزید باختیار بنانے کے لیے دیا جا رہا ہے اور چونکہ یہ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے، اس لیے یہ ابھی تک بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

واٹس ایپ نیوز ٹریکر نے اطلاع دی ہے کہ اپ ڈیٹ گروپ ایڈمن کو کسی بھی پیغام کو حذف کرنے کی اجازت دے گا چاہے وہ کسی دوسرے ایڈمن نے ہی کیوں نہ بھیجا ہو۔

رپورٹ کے مطابق اس اپ ڈیٹ کو اگلے سال ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے، تاہم اس اپ ڈیٹ کے اجراء کے لیے ابھی تک کسی مخصوص تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :