Time 17 دسمبر ، 2021
پاکستان

ملک کے سب سے بڑے شہر میں گیس کا بحران، لوگ اپلوں سے کھانا بنانے پر مجبور

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر مزید کم ہوگیا، ملک کے سب سے بڑے شہر میں کم آمدن والا طبقہ اپلوں سے کھانا پکانے پر مجبور ہوگیا جبکہ خواتین کا کہنا ہےکہ اب تو اُپلوں کی قیمت بھی دگنی ہوگئی ہے۔

مہنگائی کے شدید حملوں کے دوران کراچی میں دیہاڑی دار کم آمدن والا طبقہ اپلوں سے کھانا پکانے پر مجبور ہوگیا ہے۔

حکومت رعایت دے نہ دے، ایل این جی آئے نہ آئے، زبان گائے بھینسیں، دودھ، مکھن، گھی، گوشت، کھاد، بائیو گیس اور کھال کے ساتھ اب کھانے پکانے کے ایندھن میں بھی آخری امید بن گئی ہیں۔

کیوں کہ 8000 روپے کے ماہانہ ایل پی جی کے خرچ کے مقابلے میں اپلے سستے یا تقریباً مفت میں مل سکتے ہیں۔

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں اب پہلے کی طرح جگہ جگہ باڑے نہیں اس لیے اپلے کم اور خریدار زیادہ ہیں لہٰذا اپلوں کی بھی قیمت بڑھی ہے، ایک بوری اپلے 40 روپے میں دستیاب تھے اور اب قیمت 100 یا اس سے بھی زائد ہے،  پنجاب کے کئی علاقوں سے اطلاع ہے کہ ایک اپلہ 4 سے 5 روپے کا ہوگیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اپلوں کا دھواں نقصان دہ ہے لیکن کیا کیا جائے کہ مہنگائی کی آگ نے سارا احساس مٹا دیا ہے اور لوگ یہ خطرہ مول لینے کیلئے تیار ہیں۔

مزید خبریں :