Time 18 دسمبر ، 2021
پاکستان

جنید صفدر کا ولیمہ، مہمانوں کی تواضع کن کھانوں سے کی گئی؟

جنید صفدر کا نکاح عائشہ سیف سے رواں برس اگست میں لندن میں ہوا تھا—فوٹو: سوشل میڈیا
جنید صفدر کا نکاح عائشہ سیف سے رواں برس اگست میں لندن میں ہوا تھا—فوٹو: سوشل میڈیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات گزشتہ روز ہونے والے ولیمے کے بعد اپنے اختتام کو  پہنچیں۔

گزشتہ شب جنید صفدر کا ولیمہ جاتی امرا میں ہوا جس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر لیگی رہنما اور قریبی رشتے دار شریک ہوئے۔

جنید صفدر کے دعوت ولیمہ میں مہمانوں کی تواضع مختلف کھانوں سے کی گئی،  مہمانوں کو کھانے میں سوپ، چکن بریانی، مٹن قورمہ اور میٹھے میں گاجر کا خاص حلوہ پیش کیا گیا۔

ولیمے میں جنید اور عائشہ نے ہلکے رنگوں کے لباس کا انتخاب کیا، جوڑے کی تقریب کی ایک دلکش ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں صارفین کا کہنا ہے کہ جنید عائشہ کو کھانا کھانے کا کہہ رہے ہیں۔

اس سے قبل جنید اور عائشہ سیف کی بارات میں مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے ٹوئٹر پر بتایا تھا کہ بارات کی تقریب میں کھانے میں صرف دو ڈشز تھیں۔

واضح رہے کہ جنید صفدر کا نکاح سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سیف سے رواں برس اگست میں لندن میں ہوا تھا۔

مزید خبریں :