Geo News
Geo News

Time 19 دسمبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

پاکستانی اداکار اور اسرا بلگیج جلد ایک پراجیکٹ میں ساتھ دکھائی دیں گے

اداکار ارسلان بٹ نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی اور کیپشن میں بتایا کہ دونوں ایک پراجیکٹ میں ساتھ کام کررہے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام/ارسلان بٹ
 اداکار ارسلان بٹ نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی اور کیپشن میں بتایا کہ دونوں ایک پراجیکٹ میں ساتھ کام کررہے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام/ارسلان بٹ

پاکستانی اداکار  ارسلان اسد بٹ ترک اداکارہ اسرا بلگیج کے ہمراہ جلد ہی ایک پراجیکٹ میں دکھائی دیں گے۔

اسلامی فتوحات پر مبنی معروف ترک سیریز ارطغرل غازی میں اسرا بلگیج نے حلیمہ سلطان کا کردار ادا کیا تھا جسے پاکستان میں مقبولیت حاصل ہوئی۔

تاہم اب اداکار ارسلان بٹ نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی اور کیپشن میں بتایا کہ دونوں ایک پراجیکٹ میں ساتھ کام کر رہے ہیں۔ اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ تصویر سیٹ پر لی گئی تھی۔

ارسلان بٹ نے ترک اداکارہ کے حوالے سے کہا کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا، یہ ایک شائستہ مزاج خاتون ہیں جن کی کمپنی میں سیٹ پر کافی محظوظ ہوا۔

انہوں نے اسرا کو مینشن کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آپ کے پاکستان آنے کا انتظار رہے گا، پاکستانی کھانے آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔

ارسلان بٹ نے مداحوں کو  یہ بھی بتایا کہ وہ جلد ہی اس پراجیکٹ کی تفصیلات شیئر کریں گے۔

اداکار نے انسٹا اسٹوری پر بھی ایک تصویر شیئر کی جو غالباً پراجیکٹ کی عکسبندی کے دوران لی گئی تھی۔

فوٹو: ارسلان بٹ
فوٹو: ارسلان بٹ

اداکار کی پوسٹ پر مداح کافی پرجوش اور خوش دکھائی دیے، متعدد صارفین نے ارسلان بٹ کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔