Geo News
Geo News

Time 23 مئی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

’ارطغرل غازی‘ کی حلیمہ اور تیمور ایک اور ڈرامے میں ساتھ نظر آئیں گے

ڈرامے ارطغرل غازی میں تگتیکن کے منفی کردار کو بھی بے حد پسند کیا گیا تھا— فوٹو:  فائل

عالمی شہرت یافتہ ترکش ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے دوسرے سیزن میں تگتیکن (تیمور) کا کردار نبھانے والے اداکار 'اور گنیش' اور اداکارہ 'اسرا بلگیج' جلد ہی ترکی کے ایک اور ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گے۔

ترکش سیریز ارطغرل غازی میں جہاں حلیمہ کا کردار بے حد مقبول ہوا وہیں تگتیکن کو  منفی کردار کے باوجود بھی پسند کیا گیا۔

اور گنیش کی جانب سے نبھائے جانے والے تیمور کے کردار کو اس قدر پسند کیا گیا کہ انہیں مقامی وزارت کی جانب سے جاندار اداکاری پر ایوارڈ دیا گیا تھا۔

تاہم اب اسرا اور  گنیش ایک ساتھ ایک اور ڈرامے ’کانوسوز توپلراکلر‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ اس ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ بھی شروع ہوچکی ہے۔

اسرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر گنیش کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک ساتھ ڈرامے میں آنے کی تصدیق کی۔

— فوٹو: اسکرین گریب 
— فوٹو: اسکرین گریب 


مزید خبریں :