پاکستان
Time 29 دسمبر ، 2021

’فوج قومی سلامتی پالیسی میں دیے گئے ویژن کے حصول میں کردار ادا کرے گی‘

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی پاکستان کی قومی سلامتی کو مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج پالیسی میں دیے گئے ویژن کے حصول میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ جامع فریم ورک قومی سلامتی کے مختلف اجزا کے درمیان بین الروابط کواُجاگرکرتا ہے، یہ روابط مربوط حکومتی کوششوں سے اُبھرتی ہوئی عالمی صورتحال کےلیے ضروری ہیں۔


مزید خبریں :