Time 30 دسمبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

علیزے شاہ کی سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو وائرل

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کی سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر علیزے شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھ کر سگریٹ پی رہی ہیں۔

ویڈیو بنانے والی خاتون کے مطابق ڈرائیونگ سیٹ پر موجود نوجوان علیزے شاہ کا بھائی ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کچھ صارفین نے علیزے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذاتی زندگی ہے وہ کچھ بھی کریں جب کہ بعض صارفین نے علیزے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

مزید خبریں :