آن لائن شاپنگ فراڈ: صارف کو آئی فون آرڈر کرنے پرچاکلیٹ موصول

ڈینیئل کیرول نامی صارف کی ہے جس نے آئی فون 13 پرو میکس  کا آن لائن آرڈر دیا تاہم، اسے بدلے میں دو چاکلیٹ اور ٹشو پیپر موصول ہوئے۔ —فوٹو: فائل
ڈینیئل کیرول نامی صارف کی ہے جس نے آئی فون 13 پرو میکس  کا آن لائن آرڈر دیا تاہم، اسے بدلے میں دو چاکلیٹ اور ٹشو پیپر موصول ہوئے۔ —فوٹو: فائل 

 آن لائن شاپنگ تیزی سے مقبول اور آسان ہوتی جا رہی ہے لیکن اس کے ساتھ ایسی خبریں بھی دیکھنے میں آتی ہیں جس میں صارف کو  دیے  گئے آرڈر سے بلکل مختلف چیزیں موصول ہوتی ہیں۔

ایک ایسی ہی کہانی انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈینیئل کیرول نامی صارف کی ہے جس نے آئی فون 13 پرو میکس کیلئے(تقریباً2 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے) کا آن لائن آرڈر دیا تاہم، اسے  بدلے میں دو چاکلیٹ اور  ٹشو پیپر موصول ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میں ڈینیئل کا کہنا ہے کہا اس نے 2 دسمبر کو ایپل کی ویب سائٹ کے ذریعے فون کا آرڈر دیا تھا لیکن اسٹاک کی وجہ سے ڈیلیوری میں تاخیر کے باعث 17 دسمبر (جمعے)کو آرڈر موصول ہونا تھا، تاہم جس دن یہ ڈیلیور ہونا تھا،صارف کو نجی کوریئرسروس  سے متعدد متضاد خبریں موصول ہوئیں۔

ڈینیئل نے دعویٰ کیا کہ وہ خود کوریئر سروس کے گودام پہنچے اور ٹریکنگ پیج پر جاکر اپنے آرڈر کے باکس کا انتخاب کیا تاہم کوریئرکپمنی کی جانب سے کہا گیا کہ یہ ہفتے کو تیار ہوجائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک تو ڈینیئل کو تاخیر سے  آرڈر ملا دوسرا اس کے باکس کی ٹیپ سے چھیڑ چھاڑ ہوئی وی تھی لیکن  پھر بھی انہوں نےاسے کھولنے کا فیصلہ کیا،جیسے ہی  باکس کو کھولا تو اس میں آئی فون کی بجائے دو چاکلیٹ اور ٹشو پیپر  ملے۔

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

 ڈینئیل نے ٹوئٹر پر اپنے اس تجربے کا ذکر کیا جس کے بعد کوریئر کپمنی نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صورتحال کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور آرڈر بھیجنے والے کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس کے بدلے صحیح آرڈر کسٹمر کو دیا جائے۔