Time 31 دسمبر ، 2021
پاکستان

لاہور پولیس نے نیو ایئر نائٹ پر منچلوں کیخلاف شکنجہ کس لیا

لاہور  پولیس نے نیو  ایئر نائٹ پر  ہوائی فائرنگ اور  ہلڑ بازی کرنے والے منچلوں کے لیے شکنجہ تیار کر لیا۔

ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز کے مطابق لاہور میں 150 مقامات پر نئے سال کی خوشی میں فائرنگ اور ہلڑ بازی کا خدشہ ہے، ان مقامات پر اطراف کی عمارتوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے اور ڈرون کیمروں کی مدد سے سرچ آپریشن کیا جائے گا۔

مستنصر فیروز کا یہ بھی کہنا ہے کہ چھتوں پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو 7 سال سزا ہو سکتی ہے، مؤثر پیٹرولنگ کے ذریعے بھی ہلڑ بازی کرنے والوں کو روکا جائے گا۔

مزید خبریں :