دنیا
Time 31 دسمبر ، 2021

امریکا میں کورونا کیسز کا سونامی، ہر گزرتے دن کے ساتھ نیا ریکارڈ

؎امریکا سمیت  دنیا بھر کے مختلف ممالک  میں  کورونا کیسز کا سونامی ہر گزرتے  روز نیا ریکارڈ قائم کررہا ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں  آج  بھی 5 لاکھ 65 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے اور  1350 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں۔

24 گھنٹوں کے دوران ہر ملک میں کورونا سے لاکھوں افراد متاثر

دوسری جانب  فرانس میں 2 لاکھ، برطانیہ میں ایک لاکھ 89 ہزار ، اٹلی میں ایک لاکھ 26 ہزار ، اسپین میں ایک لاکھ 61 ہزار کیسز سامنے آئے جب کہ روس میں نومبر کے دوران 71ہزارافراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے۔

کورونا کے پیش نظر پابندیاں بڑھنے لگی

کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر  امر یکا میں ویکسین شدہ افراد کو بھی کروز سفر سے روک دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایک بیان  میں امریکی سینٹر فارڈیزیز کا کہناہے کہ ویکسین شدہ افراد بھی کو رونا میں مبتلا اور وبا پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں ۔

کورونا کے نئے وار سے  عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے  جہاں اسپین  نے نئے سال کی تقریبات منسوخ کردی ہیں وہیں پیرس میں آج سے گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قراردیتے ہوئے  نائٹ کلبز  جنوری تک کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔

نئے کیسز سامنے آنے پر کینیڈا کے صو بے کیوبک میں آج رات 10 بجے سے صبح 5 تک کرفیو نافذ کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

اسرائیل میں کمزور مدافعت والے افراد کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی چوتھی ڈوز کی منظوری دے دی گئی ہے۔

مزید خبریں :