31 دسمبر ، 2021
فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشفاق کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے قانون میں مرضی کی ترامیم کرائیں ، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ہمیشہ سے ڈیمانڈ تھی ٹیکس سسٹم ٹھیک کریں۔
چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہر بار نئے ٹیکس لگائے گئے، ماضی کی ٹیکس چھوٹ کو کسی نے ختم نہیں کیا، آئی ایم ایف ٹیکس سسٹم میں خامیاں ختم کرنا چاہتا ہے، آئی ایم ایف نےتمام شعبوں پر یکساں 17فیصد جی ایس ٹی کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ مختلف گروپوں کو 70سال سے حاصل 343 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ اب ختم کی جارہی ہے، ٹیکس چھوٹ سے غریب کے بجائے امیر طبقہ مستفید ہو رہا ہے، 5 ٹیکس قوانین میں تھوڑی تبدیلی کی گئی ہے۔
چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا کہ 74سال سے مفاداتی گروپ مراعات لیتا رہا ، ماضی میں یہ مراعات ختم کرنے کی بجائے نئے ٹیکس لگائے جاتے رہے ، منی بجٹ میں عام آدمی پر بوجھ نہیں ڈلا گیا۔