04 جنوری ، 2022
پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی ہم شکل بھی سامنے آگئی ہے۔
انسٹاگرام پر علیزے شاہ کی ہم شکل رانیہ کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں جس میں انھیں انگلش گانے پر ڈانس موو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں موجود خاتون علیزے شاہ کی ہم شکل ہیں جن کی نین نقوش ہی نہیں بلکہ ان کا ہیئر اسٹائل بھی علیزے شاہ سے کافی ملتا جلتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق علیزے شاہ کی ہم شکل قطر کی ماڈل رانیہ ہیں جنہیں اندازہ بھی نہیں تھا کہ ان کی ویڈیوز علیزے شاہ میں مشابہت کے سبب انہیں جلد مقبول بنادیں گی۔