Geo News
Geo News

Time 07 جنوری ، 2022
پاکستان

کراچی میں اب تک سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر میں اب تک سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 28.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ نارتھ کراچی 18،گلشن معمار 16.9، اورنگی ٹاؤن  16.2،  پی اے ایف مسروربیس 15،ناظم آباد 13.8 اور  یونیورسٹی روڈپر 13.7،ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ پی اے ایف فیصل بیس 12،گلشن حدید 9،کیماڑی 8.7، سعدی ٹاؤن 8.5، اولڈ ائیرپورٹ اور جناح ٹرمینل میں 7.8 اور  قائد آباد 7.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ ڈی ایچ اے میں سب سے کم  5.8 ملی میٹر  بارش ہوئی۔