Time 07 جنوری ، 2022
دنیا

کورونا: مسجد الحرام میں داخلے کیلئے راستے مختص

 
مسجد الحرام کی تمام عمارتوں کی صفائی اور جراثیم کش اسپرے کے سلسلے کو دگنا کردیا گیا ہے/ فوٹو سوشل میڈیا
مسجد الحرام کی تمام عمارتوں کی صفائی اور جراثیم کش اسپرے کے سلسلے کو دگنا کردیا گیا ہے/ فوٹو سوشل میڈیا

کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر مسجد الحرام میں داخلے کے لیے راستے مختص کردیے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق عمرہ معتمرین کے لیے 34 راستے مختص کیے گئے ہیں  اور ہر راستے پر  سماجی دوری سے متعلق  آگاہی کے ہدایت نامے آویزاں ہیں۔

 دوسری جانب مسجد الحرام کی تمام عمارتوں کی صفائی اور جراثیم کش اسپرے کے سلسلے کو دگنا کردیا گیا ہے جس کے پیش نظر اب مقدس مقامات پر دن میں 10 بار جراثیم کش اسپرے کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے قرآن پاک کے نسخوں کی بھی باقاعدگی سے صفائی کی جاتی ہے۔

مسجد الحرام کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہدایت ناموں کو عمرہ معتمرین کی حفاظت کے پیش نظر مختص راستوں پر آویزاں کیا گیا ہے جب کہ حاجیوں اور نمازیوں کو مخصوص اوقات تک مسجد میں رسائی کی اجازت دی جائے گی۔

مزید خبریں :