Time 07 جنوری ، 2022
دنیا

ایران: قاسم سلیمانی کا مجسمہ نقاب کشائی کے چند گھنٹے بعد ہی نذر آتش

قاسم سلیمانی کا مجسمہ سینٹرل ایران کے حضرت قمبرانی ہاشم اسکوائر پر نصب کیا گیا تھا: فوٹو بشکریہ عرب نیوز
قاسم سلیمانی کا مجسمہ سینٹرل ایران کے حضرت قمبرانی ہاشم اسکوائر پر نصب کیا گیا تھا: فوٹو بشکریہ عرب نیوز

ایران: امریکی حملے میں جاں بحق ہونے والے  القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے مجسمے کو نذر آتش کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس بغداد میں امریکی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی پر ان کا مجسمہ نصب کیا گیا تھا جسے نذر آتش کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں اپوزیشن موومنٹ کے حامیوں پیپلز مجاہدین آرگنائزیشن کے کارکنان کی جانب سے قاسم سلیمانی کے مجسمے کو نذر آتش کیا گیا۔

قاسم سلیمانی کا مجسمہ سینٹرل ایران کے حضرت قمبرانی ہاشم اسکوائر پر نصب کیا گیا تھا جس کی نقاب کشائی جنرل قاسم کی برسی کے روز کی گئی تھی لیکن نقاب کشائی کے چند گھنٹے بعد ہی اسے جلا دیا گیا۔

واضح رہےکہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دور میں ایران کی القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی پر بغداد میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں ان کے ساتھی بھی جاں بحق ہوئے۔

ایران کی جانب جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :