Time 09 جنوری ، 2022
کاروبار

آئی ایم ایف نے پاکستان کے 6 ارب ڈالر قرض کا جائزہ مؤخر کر دیا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے 6 ارب ڈالرز قرض کا جائزہ مؤخر کر دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست پر قرضےکا جائزہ مؤخر کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کو پاکستان کے قرضے کا جائزہ 12 جنوری کو لینا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے قرضے کا جائزہ آئی ایم ایف اب 28 یا 31 جنوری کو لےگا۔

مزید خبریں :