علی فضل، مرحوم عرفان خان کے اُردو تلفظ کے مداح ، پرانی ویڈیو بھی شیئر کی

بالی وڈ اداکار علی فضل مرحوم عرفان خان کے اردو تلفظ کے مداح نکلے۔ —فوٹو: فائل
بالی وڈ اداکار علی فضل مرحوم عرفان خان کے اردو تلفظ کے مداح نکلے۔ —فوٹو: فائل 

بالی وڈ اداکار علی فضل  نے مرحوم عرفان خان  کے اُردو  تلفظ کی تعریف کرتے ہوئے پرانی ویڈیو شیئر کردی۔

اداکار علی فضل نے ٹوئٹر پر عرفان خان کے 1988 کے ایک ٹی وی شو'بھارت ایک کھوج' کا کلپ شیئر کیا جس میں مرحوم اداکار اردو زبان میں اپنے ڈائیلوگز بخوبی بول رہے ہیں۔

علی فضل نےٹوئٹ میں لکھا کہ' یہ دیکھیں عرفان بھائی نے آنے والے سالوں میں بھی اپنا تلفظ برقرار رکھا، مدتیں  گزرگئیں ایسا سین دیکھے ہوئے'۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ میرا وعدہ ہے کہ ہمارے سُنہرے سال جلد واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ عرفان خان کا شمار بالی وڈ کے ان چند اداکاروں میں ہوتا تھا جنہوں نے اپنی جاندار اداکاری کے باعث فلم نگری میں مقام بنایا جبکہ انہوں نے ہالی وڈ فلموں میں بھی کام کیا تھا۔

یاد رہے کہ عرفان خان 29 اپریل 2020 کوکولون (بڑی آنت) کے انفیکشن کے باعث  انتقال کرگئے تھے لیکن آج بھی وہ اپنی اداکاری کے باعث فلم بینوں اور مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

مزید خبریں :