والدہ پردہ کرتی تھیں، نہیں چاہتا وفات کے بعد بھی انہیں کوئی دیکھے: عمران عباس

مداحوں کی بڑی تعداد نے ان سے والدہ کی وفات کے بعد زندگی گزارے جانے سے متعلق سوال کیے__فوٹو فائل
مداحوں کی بڑی تعداد نے ان سے والدہ کی وفات کے بعد زندگی گزارے جانے سے متعلق سوال کیے__فوٹو فائل

اداکار عمران عباس نے اپنی مرحومہ والدہ کی تصویر کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے۔

گزشتہ سال 15 دسمبر کو  عمران عباس کی والدہ انتقال کرگئی تھیں، اداکار اپنے اس بڑے نقصان کے بعد آہستہ آہستہ زندگی کی جانب لوٹ رہے ہیں۔ 

عمران عباس نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔

مداحوں کی بڑی تعداد نے ان سے والدہ کی وفات کے بعد زندگی گزارے جانے سے متعلق سوال کیے،اس کے علاوہ کچھ صارفین نے عمران عباس کے لیے حوصلہ افزا تبصرے بھی کیے۔

ایک صارف نے عمران عباس سے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اداکار اور ان کی والدہ کی ایک ساتھ تصویر دیکھنا چاہتے ہیں، جس پر عمران نے بتایا کہ انٹرنیٹ یا یوٹیوب پر ان کی والدہ کی جعلی تصویر پوسٹ کی گئی ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اپنی والدہ کی تصویر کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر نہیں کی کیونکہ وہ پردہ کرتی تھیں، نہیں چاہتا کہ ان کی وفات کے بعد انہیں کوئی دیکھے، ان کی روح یقیناً یہ پسند نہیں کرے گی۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ اپنی زندگی کے جس تکلیف دہ دورسے گزر رہے ہیں، میں بھی اسی صورتحال میں ہوں، آپ کس طرح اس پر قابو پارہے ہیں؟

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

عمران عباس نے جواب دیا کہ میں زیادہ سے زیادہ اللہ کی عبادت میں مصروف ہوں، قرآن شریف کی تلاوت بھی کرتا ہوں، ساتھ ہی صدقہ بھی دے رہا ہوں، میں اللہ تعالیٰ سے باتیں کرتا ہوں، یہ مجھے بہتر ہونے میں مدد کرتا ہے۔