کھیل
Time 12 جنوری ، 2022

اللہ نے دوسری زندگی دی ، جتنا شکر ادا کروں اتنا کم ہے، عابد علی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی  عابد علی نے پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں مکمل ری ہیب کا آغاز کر دیا ہے ۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عابد علی کی کرکٹ میں بتدریج واپسی پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دائیں ہاتھ کے بیٹرکا کہنا ہے کہ بیٹنگ کے دوران سینے میں درد ہوا، اسپتال پہنچنے پر معلوم ہوا کہ دل کی دو شریانیں بند ہیں اور دل 30 فیصد کام کر رہا ہے ۔

عابد علی نے کہا کہ اللہ نے اُنہیں دوسری زندگی دی ہے، جتنا شکر ادا کروں اتنا کم ہے،  جبکہ اب وہ باقاعدگی سے چیک اپ کراتے رہیں گے ۔

دوسری جانب چیئرمین  پی سی بی رمیز راجہ  نے کہا کہ وہ جزوی صحتیابی پر عابد علی کو مبارک دیتے ہیں، ان کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھ کر خوشی ہو ئی ہے ۔

اس کے علاوہ ساتھی کرکٹرز حسن علی اور عمران بٹ نے عابد علی کے دل کے عارضے میں مبتلاہونے کو ناقابل یقین قرار دیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عابد علی قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران دل کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے۔

عابد علی کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے دل کی شریانوں میں رکاوٹ سامنے آئی اور پھر عابد علی کے دل کی شریانوں میں دو اسٹنٹ ڈالے گئے۔ 

مزید خبریں :