Time 12 جنوری ، 2022
پاکستان

جوہر ٹاؤن دھماکا کیس: چار ملزمان کو 9، 9 بار سزائے موت، خاتون کو 5 سال قیدکی سزا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور میں انسدادہشت گردی کی عدالت نے جوہر ٹاؤن دھماکا کیس میں 4 ملزمان کو 9 ،9 بار سزائے موت جب کہ خاتون ملزمہ کو 5 سال قیدکی سزا سنادی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نےکوٹ لکھپت جیل میں مقدمے کا فیصلہ سنایا، سکیورٹی خدشات پرجیل میں ہی  ٹرائل مکمل کیا گیا تھا۔

عدالت نے ملزم عید گل، سجاد شاہ، پیٹر پال اور ضیاءاللہ کو 9،9 بار سزائے موت کی سزا سنائی جب کہ ملزمہ عائشہ کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔

مقدمے میں 56 گواہوں نے بیانات ریکارڈ کروائے ، ملزمان نے جرم کی صحت سے انکار کیا ہے۔

خیال رہےکہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں گذشتہ سال 23 جون کو دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور درجن سے زائد زخمی ہوگئےتھے، ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی نے بم دھماکے کا مقدمہ درج کیا تھا۔


مزید خبریں :