کھیل
Time 13 جنوری ، 2022

رمیز راجہ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی پر ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا پلان

پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا__فوٹو فائل
پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا__فوٹو فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کی جانب سے  قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ  نے قومی کرکٹرز کو کل یعنی جمعہ کو ایک تقریب میں اکٹھے کرنے کا پلان بنایا ہے۔

کرکٹرز کے اعزاز میں رکھی جانے والی تقریب میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے والے کرکٹرز مدعو ہوں گے اور  تقریب کا مقصد میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر کھلاڑیوں کو سراہا جانا ہے ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس تقریب میں قومی کرکٹرز کو کیش پرائز سے بھی نوازا جائے گا جس کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی نے کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، پاکستان نے اپنے افتتاحی میچ میں بھارت کو  بھی10 وکٹوں سے یادگار شکست دی تھی۔

مزید خبریں :