دنیا کے سب سے معمر کچھوے کا ریکارڈ حاصل کرنے والے جوناتھن کی عمر کتنی ہے؟

دنیا کے سب سے پرانے زندہ زمینی جانور جوناتھن نے سب سے زیادہ معمر کچھوا ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ —فوٹو: گنیز ورلڈ ریکارڈز
دنیا کے سب سے پرانے زندہ زمینی جانور جوناتھن نے سب سے زیادہ معمر کچھوا ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ —فوٹو: گنیز ورلڈ ریکارڈز

دنیا کے سب سے پرانے زندہ زمینی جانور جوناتھن نے  سب سے زیادہ معمر کچھوا ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جوناتھن نامی کچھوا جو بحر اوقیانوس میں ایک برطانوی سمندر پار علاقے سینٹ ہیلینا میں رہتا ہے، خیال کیا جاتا ہے کہ یہ 1832 میں پیدا ہوا اور  اس کی عمر اب 190 سال ہے۔

اس کچھوے کو 50 سال کی عمر میں 1882 میں سینٹ ہیلنا لایا گیا—فوٹو: گنیز ورلڈ ریکارڈز
اس کچھوے کو 50 سال کی عمر میں 1882 میں سینٹ ہیلنا لایا گیا—فوٹو: گنیز ورلڈ ریکارڈز

رپورٹس کے مطابق اس کچھوے کو  50 سال  کی عمر میں 1882 میں سینٹ ہیلنا لایا گیا تھا اور اب گنیز ورلڈ ریکارڈز نے جوناتھن کو دنیا کا سب سے معمر کچھوا قرار دے دیا ہے۔

اس  سے قبل دنیا کے سب سے معمر کچھوے کا اعزاز  والا توئی ملیلا نامی کچھوے کے پاس تھا جو 1965 میں 188 سال کی متوقع عمر میں مر گیا تھا۔

سینٹ ہیلینا کی حکومت  کے مطابق جوناتھن نابینا ہے اور وہ سونگھنے کی حس کھو چکا ہے اور اسے  ویٹرنری ٹیم کی مدد سے کھانا کھلایا جاتا ہے۔

جوناتھن کے پسندیدہ کھانے میں بند گوبھی، کھیرا، گاجر، سیب اور دیگر موسمی پھل شامل ہیں۔ —فوٹو: گنیز ورلڈ ریکارڈز
جوناتھن کے پسندیدہ کھانے میں بند گوبھی، کھیرا، گاجر، سیب اور دیگر موسمی پھل شامل ہیں۔ —فوٹو: گنیز ورلڈ ریکارڈز

 رپورٹس کے مطابق جوناتھن کے پسندیدہ کھانے میں بند گوبھی، کھیرا، گاجر، سیب اور دیگر موسمی پھل شامل ہیں۔

مزید خبریں :