پاکستان
Time 22 جنوری ، 2022

کراچی میں جھکڑوں نے ایک اور جان لے لی، ہلاکتیں 6 ہوگئیں

کراچی میں تیز ہواؤں کے جھکڑ کے باعث ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا اور گزشتہ روز سے مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ کراچی کے علاقے دھوراجی کالونی میں فٹ پاتھ پر سویا شخص تیز ہوا سے بلاک چہرے پر لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص نشے کا عادی تھا اور اس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی شہر میں تیز ہواؤں کے جھکڑ کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :