گوگل کے سی ای او پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ

گوگل کے بھارتی نژاد چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سندر پیچائی کے خلاف یوٹیوب پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ —فوٹو: فائل
گوگل کے بھارتی نژاد چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سندر پیچائی کے خلاف یوٹیوب پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ —فوٹو: فائل 

گوگل کے بھارتی نژاد چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سندر پیچائی کے خلاف  یوٹیوب پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے بدھ کے روز گوگل کے سی ای او سندر پچائی اور کمپنی کے پانچ دیگر ملازمین کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بالی وڈ  فلموں کے ڈائریکٹر سنیل درشن نے گوگل اور دیگر 5 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔

سنیل درشن نے اپنی شکایت میں کہا کہ گوگل نے غیر مجاز افراد کو ان کی فلم ’ایک حسینہ تھی ایک دیوانہ تھا‘ کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کرنے کی اجازت دی۔

بالی وڈ فلموں کے ڈائریکٹر سنیل درشن نے گوگل اور دیگر 5 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔—فوٹو: فائل
بالی وڈ فلموں کے ڈائریکٹر سنیل درشن نے گوگل اور دیگر 5 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔—فوٹو: فائل

سنیل درشن نے کاپی رائٹ کے معاملے پر عدالت سے رجوع کیا  تھا اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے ممبئی کی عدالت نے گوگل سے سندر پچائی اور پانچ دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔ 

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم ڈائریکٹر سنیل درشن نے بتایا کہ انہوں نے فلم کے حقوق کسی کو نہیں دیے اور وہ کئی سالوں سے یوٹیوب کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں تاہم انہیں ابھی تک یوٹیوب کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میں فلمیں بناتا ہوں اور وہ میری جائیداد ہیں،کوئی اور انہیں اربوں ویوز کے ساتھ اپ لوڈ کر رہا ہے، یوٹیوب اور دوسرے اس سے کما رہے ہیں، میں نے بہت سی شکایات کیں لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

ممبئی  پولیس  کے مطابق  نے  سندر پچائی اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی  گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بالی وڈ' فلم ایک حسینہ تھی ایک دیوانہ تھا '2017 میں ریلیز کی گئی تھی۔ 


مزید خبریں :