پاکستان
Time 27 جنوری ، 2022

ایم کیو ایم کے کارکنوں پر پولیس کا تشدد، حیدرآباد اور میرپور خاص میں احتجاجی مظاہرے

حیدرآباد شہر کے چوراہوں پر احتجاج کیا گیا۔لطیف آباد نمبر 11،12 تلک چاڑی، کوہ نور چوک اور لبرٹی پر ٹائر جلائے گئے۔—فوٹو: فائل
 حیدرآباد شہر کے چوراہوں پر احتجاج کیا گیا۔لطیف آباد نمبر 11،12 تلک چاڑی، کوہ نور چوک اور لبرٹی پر ٹائر جلائے گئے۔—فوٹو: فائل 

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں پر پولیس کے تشدد پر حیدرآباد اور میرپور خاص میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ 

  ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے یوم سوگ کے اعلان کے بعد حیدرآباد شہر کے چوراہوں پر احتجاج کیا گیا۔لطیف آباد نمبر 11،12 تلک چاڑی، کوہ نور چوک اور لبرٹی پر ٹائر جلائے گئے۔ 

ایم کیو ایم کے کارکنوں نے سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ 

اس کے علاوہ میرپور خاص کے مختلف علاقوں میں بھی ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلائے۔ 

صورتحال کو دیکھتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز تعینات کردی گئی ہے جبکہ  پولیس نے بھی گشت بڑھادیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان  نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے پر پولیس کے لاٹھی چارج اور شیلنگ سے ایک کارکن کی ہلاکت اور کئی کارکنان کے زخمی ہونے پر آج یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔


مزید خبریں :