29 جنوری ، 2022
لاہور میں کورونا کے زورپکڑ تے ہی بخار کی دوا دوبارہ نایاب ہوگئی۔
لاہور کے بیشتر علاقوں میں قائم فارمیسز پر بخار والی دوا غائب ہے اور مریض دوا کیلئے مارے مارے پھر رہےہیں۔
جن میڈیکل اسٹورز پر بخار کی گولی موجود ہے، وہ بلیک میں بھاری قیمت پر فروخت کر رہے ہیں۔
خریداروں کے مطابق گھر میں لوگ بیمار پڑے ہیں اور اوپر سے دوانہیں مل رہی، حکومت نوٹس لے۔
میڈیکل اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی لہر سے ادویات کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، کبھی سپلائی آ جاتی ہے اور کبھی نہیں آتی۔
ڈرگ کنٹرول ونگ کے مطابق صوبے میں 69 ملین بخار کی گولیوں کا اسٹاک موجود ہے، لاہور ڈویژن میں 16.25 ملین گولیاں موجود ہیں۔