پاکستان
Time 31 جنوری ، 2022

لاہور کے بعد پشاور میں بھی بخار کی دوا نایاب، قیمتوں میں 30 فیصد تک اضافہ

پشاور میں شہریوں کا شکوہ ہے کہ میڈیکل اسٹورز پردوائیں مہنگی مل رہی ہیں__فوٹو فائل
پشاور میں شہریوں کا شکوہ ہے کہ میڈیکل اسٹورز پردوائیں مہنگی مل رہی ہیں__فوٹو فائل

جنرل سیکرٹری پاکستان ڈرگ ایسوسی ایشن قیصر  زمان کا کہنا ہے کہ پشاور میں بھی بخار سے بچاؤ کی ادویات مارکیٹ میں کم پڑ گئی ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے قیصر زمان نے کہا کہ بخار کی دوا جہاں مل رہی ہے وہاں قیمتوں میں 20سے 30 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بخار میں استعمال ہونے والی 10 گولیوں کی قیمت 17 سے30 روپےہوگئی ہے جب کہ جسم کا درد دورکرنے کی گولی کی قیمت 17 سے بڑھ کر 40 روپےہو گئی ہے۔

دوسری جانب پشاور میں شہریوں کا شکوہ ہے کہ میڈیکل اسٹورز  پردوائیں مہنگی مل رہی ہیں جبکہ بعض ادویات تو میڈیکل اسٹورز  پر دستیاب ہی نہیں ہیں۔

مزید خبریں :