کھیل
Time 02 فروری ، 2022

ٹی 20 رینکنگ: بابر بدستور پہلی اور رضوان دوسری پوزیشن پر موجود

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے وانندو ہسارنگا پہلے نمبر پر برقرار ہیں—فوٹو فائل
ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے وانندو ہسارنگا پہلے نمبر پر برقرار ہیں—فوٹو فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

پلیئرز کی رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم کا ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسرا نمبر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے لوکیش راہول چوتھے نمبرپر آگئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ:

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبر  پر ہیں۔

آئی سی سی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے معین علی 2 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ:

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے وانندو ہسارنگا پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے تبریز شمسی دوسرے اور انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں قومی ٹیم کے شاداب خان نویں اور شاہین آفریدی 11ویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید خبریں :