Time 03 فروری ، 2022
دنیا

12سال سے زائد عمرکے بچوں کو مسجد الحرام میں داخلے کی اجازت مل گئی

سعودی وزارت حج و عمرہ نے خانہ کعبہ کے اطراف اور مسجد الحرام کے احاطے میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کے داخلے پر عائد پابندی ختم کر دی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے 12سال سے زائد عمرکےکورونا ویکسینیٹڈ بچوں کو مسجد الحرام جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

تاہم 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو حرم میں داخلے کی اجازت تاحال نہیں ہے۔

مزید خبریں :