03 فروری ، 2022
شادی کی تقریبات کو یادگار بنانے کے لیے دلہا دلہن کی مشترکہ و منفرد یا دلہن کی کبھی گھوڑی تو کبھی موٹرسائیکل پر انوکھی انٹری تو آپ نے دیکھی ہوگی لیکن کیا کبھی کسی دلہے کو تنِ تنہا اونٹ پر سوار ہوتے شادی کے مقام پر پہنچتے دیکھا ہے؟
ایسی ہی ایک ویڈیو پاکستانی فوٹوگرافر عثمان پرویز مغل نے شیئر کی جس میں دلہا 'عبداللہ' مہندی کی تقریب میں اونٹ پر سوار ہال میں انٹری دیتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اونٹ کو پیلے رنگ کے مصنوعی پھولوں سے سجایا گیا ہے جس پر عبداللہ شان و شوکت سے براجمان ہے۔
دلہے کی یہ منفرد انٹری والی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس میں صارفین دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔