04 فروری ، 2022
بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور کچھ عرصہ قبل غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار ہونے والے معروف بزنس مین راج کندرا نے کروڑوں کی جائیدار اہلیہ کے نام کر دی۔
راج کندرا کو گزشتہ برس غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں راج کندرا کو ممبئی کی مقامی عدالت نے 2 ماہ جیل میں رہنے کے بعد 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔
تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ راج کندرا نے اپنی 38 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے کی جائیداد کو اہلیہ شلپا شیٹی کے نام پر منتقل کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا کے نام منتقل کی گئی جائیداد میں پانچ فلیٹ پر مشتمل عمارت کی پہلی منزل اور جوہو میں واقع سمندر رخ بنگلا شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق شلپا کی جانب سے بھی جائیداد منتقلی کا دستاویزی معاوضہ ایک کروڑ 90 لاکھ بھارتی روپے ادا کیا گیا ہے۔