پاکستان
Time 11 فروری ، 2022

گھر میں کام کاج کے دوران جنات کی آمد ہوئی، سر میں کیل والی خاتون کا پولیس کو بیان

کسی شخص نےمیرے سر میں کیل نہیں ٹھونکی اور کسی کے خلاف کوئی دعویٰ نہیں، متاثرہ خاتون کا پولیس کو تحریری بیان— فوٹو: فائل
کسی شخص نےمیرے سر میں کیل نہیں ٹھونکی اور کسی کے خلاف کوئی دعویٰ نہیں، متاثرہ خاتون کا پولیس کو تحریری بیان— فوٹو: فائل

پشاور میں خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔

سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز  ہارون الرشید کے مطابق خاتون کا ماہر نفسیات سے طبی معائنہ کرایا گیا اور میڈیکل چیک اپ کے مطابق خاتون ڈپریشن کی مریضہ ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ حال ہی میں متاثرہ خاتون کے والد کا انتقال ہوا ہے جبکہ خاتون کو ڈاکٹر نے دو ہفتے بعد دوبارہ چیک اپ کرانے کا مشورہ دیا ہے، متاثرہ خاتون کا سال 2017 سے علاج چل رہا ہے۔

کمرے کے سامنے گری تو میرے سر میں کیل لگی اور زخمی ہوگئی، متاثرہ خاتون

دوسری جانب سر میں خاتون  کی جانب سے پولیس کو دیا گیا تحریری بیان جیونیوزکو موصول ہوا ہے۔

متاثرہ خاتون بس گلہ کا کہنا ہے کہ گھر میں کام کاج کے دوران جنات کی آمد ہوئی،  مجھے جنات کے اثرات کی شکایت ہے، کمرے کے سامنےگری تو میرے سر میں کیل لگی اور زخمی ہوگئی۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ کسی شخص نےمیرے سر میں کیل نہیں ٹھوکی اور کسی کے خلاف کوئی دعویٰ نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز متاثرہ خاتون کے شوہر نے دعویٰ کیا تھاکہ جنات نے میری اہلیہ کے سر میں کیل ٹھوکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اولاد نرینہ کی خواہش میں عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوکی گئی تھی۔

پولیس کی تحقیقات کے دوران متاثرہ خاتون کے شوہر نے دعویٰ کیا تھاکہ جنات نے میری اہلیہ کے سر میں کیل ٹھوکی ہے۔

مزید خبریں :