Time 11 فروری ، 2022
پاکستان

سوشل میڈیا پر لڑکیاں بن کر دوستی کرکے شہریوں کو بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے سوشل میڈیا پر لڑکیاں بن کر دوستی کر کے شہریوں کو ورغلا کر ان کی نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کرنے اور ا نہیں  بلیک میل کرنے والا گروہ پکڑ لیا۔

حکام کے مطابق لاہور کے ایک ہوٹل میں چھاپہ مار کر پورنو گرافی اور نازیبا ویڈیوز کی بنیاد پر شہریوں کو بلیک کرنے والے گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان سے برآمد موبائل فونز سے نازیبا ویڈیوز، بلیک میلنگ کے شواہد مل چکے ہیں۔

حکام کے مطابق ملزمان فیس بک پر پروفائل دیکھ کر سماجی شہرت رکھنے اور معاشی طور پر مستحکم شہریوں سمیت سرکاری ملازمین سے لڑکیاں بن کر دوستی کرتے تھے جس کے بعد ویڈیو چیٹ میں لڑکیوں کو برہنہ دکھا کر شہریوں کو بھی ورغلا کر برہنہ کروایا جاتا اور ان کی ویڈیوز ریکارڈ کر لیتے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے اور ان کے رشتہ داروں کو بھجوانے کی دھمکی دیکر بلیک میل کر کے بھاری رقوم آن لائن منگواتے تھے۔

حکام کے مطابق پانچوں گرفتار ملزمان عمران، فہیم، شعیب، بلال اور عمران بھکر کے رہائشی ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی ساتھی لڑکیوں اور دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ 

مزید خبریں :