Time 12 فروری ، 2022
پاکستان

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے پروین رند پر تشدد کے معاملے کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کی ہاؤس آفیسر پروین رند پر مبینہ تشدد کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

عدالت نے ڈی آئی جی شہید بےنظیر آباد، ایس ایس پی، ڈپٹی کمشنر، رجسٹرار  یونیورسٹی کو طلب کرلیا۔

عدالت نے تمام افسران کو 15 فروری کو رپورٹس سمیت پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ نرسنگ ہاؤس آفیسر پروین رند نے محکمہ صحت کی تحقیقاتی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا تھا۔

مقدمے میں نامزد ملزم غلام مصطفیٰ راجپوت کوگرفتار نہیں کیاجاسکا ہے۔

اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو میں پروین رند نے الزام عائد کیا کہ وائس چانسلر اور وارڈنز نے انہیں ہراساں کیا ، مارا پیٹا اور دھمکی دی کہ آواز اٹھاؤ گی تو تمہیں پنکھے سے لٹکا دیا جائے گا۔

ڈائریکٹر یونیورسٹی غلام مصطفیٰ راجپوت کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے جبکہ دو لیڈی وارڈنز کو معطل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :