Time 15 فروری ، 2022
پاکستان

ملک میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، صرف 4 شہروں میں شرح 10 فیصد سے زائد

ملک بھر میں کورونا کی سب سے زیادہ شرح گلگت میں 39.86 فیصد ریکارڈ کی گئی: وزارت نیشنل ہیلتھ/ فائل فوٹو
ملک بھر میں کورونا کی سب سے زیادہ شرح گلگت میں 39.86 فیصد ریکارڈ کی گئی: وزارت نیشنل ہیلتھ/ فائل فوٹو

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے کمی آرہی  ہے۔

وزارت  نیشنل  ہیلتھ سروسز کے مطابق صرف 4 شہروں میں کورونا کی شرح 10 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے جس میں سب سے زیادہ شرح گلگت میں 39.86 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

میر پور میں مثبت کیسز کی شرح 12.21 ، حیدرآباد 12.64 فیصد اور کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 10.67 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وزارت نیشنل ہیلتھ کے مطابق اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 3.24، لاہور 6.1، پشاور 6.34،  راولپنڈی 5.03 اور کوئٹہ میں 2.07 فیصد ریکارڈ کی  گئی۔

ڈی جی وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق صوابی اور دیامر  میں کورونا کا کوئی کیس رپورٹ  نہیں ہوا۔

واضح  رہےکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.40  ریکارڈ کی گئی جب  کہ 27 افراد انتقال کرگئے۔


مزید خبریں :