اطہر متین قتل: جیونیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی حاصل کرلی

جیونیوز نے سماء ٹی وی کے صحافی اطہر متین کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی حاصل کرلی۔

اطہر متین پر فائرنگ کا واقعہ صبح  8  بجکر 29 منٹ پر پیش آیا اور واقعے کی ویڈیو میں ملزمان کو فرار ہوتے دیکھا جاسکتا  ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک ملزم نے ہیلمٹ اور دوسرے نے کیپ لگائی ہوئی ہے جب کہ ایک ملزم موٹرسائیکل کو پیدل لیکر بھاگ رہا ہے۔

واضح رہےکہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے سماء ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین جاں بحق ہوگئے۔


مزید خبریں :