Time 22 فروری ، 2022
پاکستان

پاکستان سے دبئی جانے والوں کیلئے اچھی خبر

دبئی پہنچنے پر بھی مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ ہوگا اور مسافر ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک خود سے قرنطینہ کریں گے/ فائل فوٹو اے ایف پی
دبئی پہنچنے پر بھی مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ ہوگا اور مسافر ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک خود سے قرنطینہ کریں گے/ فائل فوٹو اے ایف پی

یو اے ای حکومت نے پاکستان سے دبئی جانے والے مسافروں کے لیے ائیرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کی شرط ختم کردی۔

پاکستان سے دبئی جانے والے مسافروں کو اب ائیر پورٹس پر 48 گھنٹے قبل لیے گئے پی سی آر  ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی اور 48 گھنٹے کا وقت لیبارٹری کو دیے گئے سیمپل کے وقت سے شروع  ہوگا۔

دبئی پہنچنے پر بھی مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ ہوگا اور مسافر ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک خود سے قرنطینہ کریں گے۔

اس کے علاوہ دبئی ٹرانزٹ کرنے والے تمام مسافروں کو پی سی آر منفی ٹیسٹ دکھانا لازمی نہیں، سوائے ان کے جن کو آخری منزل پہنچنے پر پی سی آر منفی دکھانا ہو۔


مزید خبریں :