24 فروری ، 2022
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہےکہ یوکرین میں جاری صورت حال ہنگامی اقدام ہے، اگر یہ اقدام نہ کرتے تو روس کی سلامتی خطرے سے دوچار ہوتی۔
عرب میڈیا کے مطابق ماسکو میں کاروباری شخصیات سےخطاب میں پیوٹن کا کہنا تھا کہ ہم بین الاقوامی اقتصادی نظام کاحصہ ہیں، اسے نقصان پہنچانےکا سوچ نہیں سکتے، عالمی شراکت دار ہماری مجبوری کو سمجھنے کی کوشش کریں۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ صورت حال مشکل ہے تاہم مل کر مؤثر انداز میں کام کیا جاسکتا ہے، مغربی دنیا نے کوئی آپشنز نہیں چھوڑے، روس عالمی اقتصادی نظام کا حصہ بنا رہے گا۔
ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس کی سلامتی کے دفاع و تحفظ کے لیے یوکرین پر قبضہ کرنا ناگزیر تھا، روس نے پابندیوں سے نمٹنے کےلیے تیاری پہلے ہی کرلی تھی۔
دوسری جانب روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے ائیر ڈیفنس کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کی ائیر بیسز کا انفراسٹرکچر ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔