Time 27 فروری ، 2022
دنیا

یوکرین میں پھنسے بھارتی طالب علم بھارت پہنچنا شروع ہوگئے

یوکرین میں پھنسے پاکستانی طالب علموں کی مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں جب کہ بھارتی طالب علم  بھارت پہنچنا شروع ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  ائیر انڈیا کی دو پروازیں 470 طالب علموں کو  رومانیہ سے لے کر نئی دہلی پہنچ گئیں۔

ائیرپورٹ پر وزیرہوابازی نے بھارتی طالب علموں کا استقبال کیا اور ان سے خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر بھارتی طالب علموں نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے باقی ساتھی بھی جلد وطن پہنچ جائیں گے۔

دوسری جانب یوکرین میں تعینات پاکستان کے سفیر نوئیل کھوکر نے کہا ہے کہ 156 پاکستانیوں نے یوکرین کی سرحد عبور کرلی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں نوئیل کھوکر کا کہنا تھاکہ بارڈر کراسنگ میں مشکلات کو حل کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ 378 پاکستانی اِس وقت پولینڈ بارڈر کراسنگ اور 6 پاکستانی ہنگری بارڈر کراسنگ پر موجود ہیں جبکہ 78 پاکستانی یوکرین سے بارڈر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

مزید خبریں :