Time 28 فروری ، 2022
دنیا

ڈنمارک نے اپنے شہریوں کو یوکرین میں روسی افواج کے خلاف لڑنے کی اجازت دے دی

میٹ فریڈرکسن نے اپنے شہریوں کو یوکرین میں روسی افواج کے خلاف لڑنے کے لیے بننے والی بین الاقوامی بریگیڈ میں شامل ہونے کی اجازت دے دی —فوٹو: فائل
میٹ فریڈرکسن نے اپنے شہریوں کو یوکرین میں روسی افواج کے خلاف لڑنے کے لیے بننے والی بین الاقوامی بریگیڈ میں شامل ہونے کی اجازت دے دی —فوٹو: فائل

ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹ فریڈرکسن نے  اپنے شہریوں کو یوکرین میں روسی افواج کے خلاف لڑنے کے لیے بننے والی بین الاقوامی بریگیڈ میں شامل ہونے کی اجازت دے دی۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق ایک بیان میں ڈینش وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈنمارک کےشہری روس سے لڑنے کے لیے عالمی بریگیڈ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ آزادی کا معاملہ ہے کوئی بھی اپنی پسند سےفیصلہ کرسکتا ہے۔

ڈینش وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ آزادی ڈنمارک میں رہنےوالے تمام یوکرینی شہریوں کے ساتھ ساتھ ایسے غیریوکرینی باشندوں کےلیے بھی ہےجو روس کےخلاف جنگ میں براہ راست حصہ لینا چاہتےہیں۔


مزید خبریں :