پاکستان

کراچی میں پولیس کو پیٹرولنگ کیلئے نئی ہدایات جاری کردی گئیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں گزشتہ روز پولیس موبائل پر موٹر سائیکل سوار  ملزمان کی فائرنگ کے واقعےکے بعدکراچی میں پولیس پیٹرولنگ کے لیے حکام کی جانب سے نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

تحریری احکامات میں سکیورٹی کے لیے دی گئی ہدایات پر فوری طور اور سختی سے عمل درآمد کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ 

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ساؤتھ کے دفتر سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہےکہ پیٹرولنگ اسٹاف دوران ڈیوٹی تمام وقت بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ پہنے رکھےگا۔

 ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ تمام پولیس موبائلوں پر کم از کم 4 اہلکاروں کی نفری ہر وقت موجود ہوگی، پولیس موبائل کے ڈرائیور کے پاس دوران ڈیوٹی تمام وقت فل میگزین لوڈِڈ پستول موجود ہوگا۔

 ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ پولیس موبائل پر موجود اسٹاف میں سے ایک جوان کے پاس فل میگزین لوڈِڈ ایس ایم جی ہوگی، پولیس موبائل میں ایک جوان ہیلمٹ اور بلڈ پروف جیکٹ پہن کر ایس ایم جی کے ساتھ لازمی کھڑا ہوگا۔

ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک موٹر سائیکل پر دو مسلح جوان، پولیس موبائل کے ساتھ مشترکہ طور پر گشت کریں گے تاکہ ایک دوسرے کو کور کر سکیں۔

مزید خبریں :