Time 02 مارچ ، 2022
دنیا

امریکی صدر کی زبان پھسل گئی، خطاب کے دوران یوکرینی عوام کو ایرانی کہہ دیا

امریکی صدر جوبائیڈن کی  پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران زبان پھسل گئی،   یوکرینی عوام کو ایرانی کہہ دیا۔

جوبائیڈن نےروسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ' پیوٹن ٹینکوں پر یوکرین کے دارالحکومت کیف کا چکر تو لگا سکتے ہیں لیکن  وہ ایرانی عوام کے دل نہیں جیت سکتے'۔

دراصل امریکی صدر یوکرینی عوام کے دل جیتنے  کے حوالے سے بات کرنا چارہے تھے لیکن بدقسمتی ان سے غلطی ہوئی اور انہوں نے خطاب کے دوران یوکرینی عوام  کو ایرانی کہہ دیا۔

امریکی صدر کی اس غلطی پر پیچھے بیٹھیں نائب صدر کملا ہیرس بھی حیران ہوگئیں۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن کا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہنا تھا کہ امریکا یوکرینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، پیوٹن کا یوکرین پر حملہ کرنے کا منصوبہ سوچا سمجھا اور بلااشتعال تھا، انہوں نے سفارتی کوشش کو مسترد کیا۔

اس کے علاوہ روسی صدر پیوٹن کو آمر قرار دیتے ہوئے صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی تاریخ سے یہی سیکھا ہے کہ آمر جب سبق نہیں سیکھتے تو وہ مزید افراتفری پھیلاتے ہیں، جب آمر اپنی جارحیت کی قیمت نہیں اٹھاتے تو وہ مزید افراتفری پھیلاتے ہیں۔

مزید خبریں :