Time 03 مارچ ، 2022
کاروبار

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے موجودہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو غیر پائیدار قرار دیدیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا طریقہ کار غیر پائیدار قرار دیتے ہوئے ملک میں تیل بحران کا امکان ظاہر کر دیا ۔

اسلام آباد میں اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن کے درمیان ہونے والے ورچوئل اجلاس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفا ئنریز نے کہا کہ مہنگی پیٹرولیم مصنوعات خرید کر سستی کیسے دیں؟ مہنگے اور سستے کے بیچ کا فرق کب اور کون دے گا ؟کوئی گارنٹی تو دی جائے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کہا کہ موجودہ قیمتوں پر یہ فرق 100ارب روپے سے بھی زیادہ ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سیکر ٹری پیٹرولیم نے کہا کہ حکومت پرائس ایڈجسٹمنٹ میکانزم تیار کر رہی ہے تاہم آئل مارکیٹنگ کمپنیاں،ریفائنریز قیمتوں کا فرق برداشت کر لیں بعد میں ادائیگی کر دیں گےجس پر کمپنیوں نے مؤقف دیا کہ صورتحال پائیدار نہیں لگ رہی ادائیگیوں کیلئے حکومتی ضمانت ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ کچھ گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :