Time 03 مارچ ، 2022
پاکستان

آخری بار بال کب کٹوائے؟ اینکر کے سوال پر بلاول کا دلچسپ جواب

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی مصروفیات  میں اسٹائلنگ کو نظر انداز کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں شرکت  کی جس دوران انہوں نےملکی سیاسی صورتحال، اپوزیشن کی سرگرمیوں سمیت مختلف امور پر بات کی۔

دوران گفتگو  پروگرام کے میزبان عبد اللہ سلطان نے بلاول سے سوال کیا کہ آپ بنیادی طور پر ایک مصروف شخصیت ہیں دوسری جانب ان دنوں حکومت مخالف لانگ مارچ نے آپ کی مصروفیات میں اضافہ کیا ہے لہٰذا آپ نے آخری بار بال کب کٹوائے تھے؟ یا آپ کے پاس بال کٹوانے کا وقت ہی نہیں ؟

میزبان کے سوال پربلاول نے قہقہہ لگایا اور بتایا کہ ہیئر کٹ کروانا ہے اور انشاء اللہ جلد ہی بال کٹواؤں گا۔

بلاول نے ہیئر کٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کا آغاز اگرچہ مارچ میں ہوا لیکن اعلان جنوری میں ہی کرلیا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں دورے کیے گئے اور 6 مہینوں کا کام 2 ماہ میں مکمل کیا لہٰذا اب جلد ہی بال کٹواؤں گا۔

مزید خبریں :