Time 03 مارچ ، 2022
پاکستان

’اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا‘: پرویز الٰہی کا عدم اعتماد سے متعلق سوال پر جواب

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان بالکل گھبرائے ہوئے نہیں ہیں۔

جب صحافی نے چوہدری پرویز  الٰہی سے سوال کیا کہ ’کیا آپ کا بھی وزیراعظم کو گھبرانا نہیں ہےکاپیغام ہے؟‘ تو  پرویز الٰہی نے قہقہہ لگایا اور کہا کہ عمران خان بالکل بھی گھبرائے ہوئے نہیں ہیں۔

پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ ہانڈی میں سامان چلا گیا دھواں اٹھنے کے بعد پہلا ابال آتا ہے،  پہلا ابال آ جائے پھر آپ کو بتائیں گے۔

صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ’کیا تحریک عدم اعتماد میں سے کچھ نکلے گا؟‘ جس پر پرویز الٰہی نے کہا کہ اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے 48 گھنٹوں سے متعلق مولانا فضل الرحمان ہی بتا سکتے ہیں،  عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی، عمران خان نے مہنگائی کی روک تھام کیلئے بہت اچھے اقدامات کیے ہیں،  پیٹرول کی قیمت میں کمی سے بہت فائدہ ہو گا، بجلی کی قیمتیں بھی نیچے آئی ہیں۔

مزید خبریں :