پشاور دھماکے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

پشاورکی جامع مسجد بم دھماکے کی نئی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

دھماکے سے قبل دیکھا جا سکتا ہےکہ حملہ آور دو ساتھیوں سمیت رکشے میں آیا  اور ساتھیوں سے الگ ہوکرمسجد کی جانب روانہ ہوا ، حملہ آور نے خود کو مسجد کے اندرجا کر دھماکے سے اڑالیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکا ہوتے ہی لوگ اپنے اپنے رشتے داروں کو ڈھونڈنے بھاگے۔

واضح رہےکہ پشاور  کے علاقے قصہ خوانی کی مسجد کوچہ رسالدار  میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں اب تک 62 افراد جاں  بحق ہوچکے ہیں جب کہ دھماکے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد بھی شہید ہوئے۔


مزید خبریں :