کھیل
Time 07 مارچ ، 2022

بابر کی 'کور ڈرائیو' دیکھنے کیلئے آدھی دنیا کا سفر کرنا قابل قدر تھا: آسٹریلوی صحافی

میلنڈا اِن دنوں خاص طور پر پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز کی کوریج کے لیے راولپنڈی میں موجود ہیں__فوٹو: سوشل میڈیا
میلنڈا اِن دنوں خاص طور پر پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز کی کوریج کے لیے راولپنڈی میں موجود ہیں__فوٹو: سوشل میڈیا

آسٹریلوی صحافی میلنڈا فیرل نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران کھیلے جانے والے مخصوص شاٹ کی کُھل کر تعریف کی ہے۔

میلنڈا اِن دنوں خاص طور پر پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز کی کوریج کے لیے راولپنڈی میں موجود ہیں، وہ ان چند لوگوں میں سے ایک ہیں جو ٹوئٹر پر اپنے فولورز کو لمحہ با لمحہ اطلاعات دے رہی ہیں۔

تاہم پہلے میچ میں بابراعظم کی بیٹنگ کے دوران میلنڈا نے ان کے کور ڈرائیو (آف سائیڈ فرنٹ فُٹ پر گراؤنڈ کے کور ریجن پر کھیلنا) سے متعلق ٹوئٹ کی جس سے صارفین کافی متاثر ہوئے۔

آسٹریلوی صحافی نے لکھا کہ 'بابر اعظم کی 'کور ڈرائیو' دیکھنے کیلئے آدھی دنیا کا سفر کرنا قابل قدر تھا'۔

خیال رہے کہ بابر اعظم کی کور ڈرائیو دنیا بھر میں مشہور ہے، وہ اس مشکل شاٹ کو اس قدر خوبصورتی کے ساتھ کھیلتے ہیں کہ کمنٹیٹرز، مخالف ٹیم کے کھلاڑی اور یہاں تک کہ خود بولر بھی سراہنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی بھی دورے کے آغاز سے قبل بابر اعظم کی کور ڈرائیو کی تعریف کرچکے ہیں، بریٹ لی نے بابر کی کور ڈرائیو کو دنیا کی بہترین کور ڈرائیو قرار دیا تھا۔

مزید خبریں :