Time 08 مارچ ، 2022
دنیا

روس اور یوکرین کے مذاکرات کا تیسرا دور بھی بڑی پیشرفت کے بغیر ختم

روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بھی بڑی پیشرفت کے بغیر ختم ہوگیا۔ —فوٹو:  رائٹرزفائل
روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بھی بڑی پیشرفت کے بغیر ختم ہوگیا۔ —فوٹو:  رائٹرزفائل

روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بھی بڑی پیشرفت کے بغیر ختم ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلاروس میں  ہونے مذاکرات کے تیسرے دور کے بعد یوکرینی صدارتی مشیر نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان  انسانی ہمدردی کی راہداریوں کے معاملات پر کچھ چھوٹی مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

تاہم برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے یوکرین کے ایک مذاکرات کار کاحوالہ دیتے ہوا کہا ہے کہ کوئی ایسا معاہدہ نہیں ہوا جس سے وسیع تر صورتحال میں نمایاں بہتری آئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدارتی محل کریملن کے ایک معاون نے روسی ٹی وی پر اپنے ریمارکس میں کہا کہ بیلاروس میں ہونے والی بات چیت ہماری توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی۔

رپورٹس کے مطابق تاہم دونوں ملکوں  کا کہنا ہے کہ بات چیت جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ  پچھلے ہفتے بات چیت کے دو ادوار میں فریقین نے شہریوں کو محفوظ انخلا کی راہداریاں فراہم کرنے پراتفاق کیا تھا تاہم اتفاق کے باوجود یوکرین کے جنگ زدہ علاقوں سے شہریوں کا انخلا نہ ہو سکا، دونوں فریقین شہریوں کے انخلا میں ناکامی پر ایک دوسرے کو موردالزام ٹھہرا رہے ہیں۔


مزید خبریں :